بلوچستان میں 110افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی
- July 28, 2021, 12:51 pm
- COVID-19
- 206 Views
صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح بڑھ کر 11.73فیصد تک پہنچ گئی
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)بلوچستان میں 110افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی،صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح بڑھ کر 11.73فیصد تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق منگل کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے938افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میںتربت میں 51،کوئٹہ میں 39،خضدار میں 13،گوادر میں 5،واشک اور کچھی میں ایک ایک شخض میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد29279ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا90افراد صحت یاب ہونے کے بعد ابتک مجموعی طور پرصحت یاب ہونے والوں کی تعداد28119 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد834ہے جبکہ ہسپتالوں میں8مریض ہائی فلو آکسیجن پرزیرعلاج ہیں صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 11.73فیصد رہی ۔رپورٹ کے مطابق ابتک صوبے میں کورونا وائرس سے 326افراد جاں بحق ہوچکے ہیں