راولپنڈی میں 14ماہ کے بچے کی تشدد سے ہلاکت،غمزدہ ماں صدمہ برداشت نہ کر سکی

  • July 26, 2021, 5:02 pm
  • Breaking News
  • 175 Views

راولپنڈی میں 14ماہ کے بچے اور ماں پر تشدد کا دل دہلا دینے واقعہ، غمزدہ ماں بچے کے انتقال کا صدمہ برداشت نہ کر سکی، خاتون اسپتال میں دم توڑی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ چونترہ میں تیز دھار آلے سے کمسن بچے کے قتل کے دور ان زخمی ہونے والی والدہ نسیم بی بی بھی دم توڑ گئی ۔ذرائع کے مطابق دوران علاج چودہ ماہ کے مقتول یوسف کی والدہ نسیم بی بی بھی دم توڑ گئی۔
واجد نامی ملزم نے ویرانے میں لیجا کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی تھی،خاتون سے زیادتی کے بعد اس کے بچے کو قتل جبکہ خاتون کو زخمی کر دیا تھا۔ مقتولہ کی والدہ نے کہاکہ ہمیں انصاف چاہیے ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، واجد کو فوری طور پر گرفتار ہونا چاہیے۔
پولیس کے مطابق تشدد کی وجہ سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوا گیا تھا جبکہ بچے کی والدہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتار کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیاجا سکا۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق ملزم نے خاتون کو بچے سمیت تھانہ چونترہ کے قریب ملاقات کے لیے بلایا اور اس کے بعد اسے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے خاتون تو بچ گئی، لیکن 14 ماہ کو بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا- پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے خاتون کو مہوٹہ موہرہ کے قریب بلایا- دوسری جانب لاہور میں بھی ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 3 نوجوان لڑکوں نے ملازمہ پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر اس کی ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔
ملازمہ کے بھائی کی درخواست پر تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملازمہ کے بھائی نے تھانہ نواں کوٹ میں بیان دیا کہ عمر، عثمان اور عبداللہ نامی نوجوانوں نے ردا کو لوہے کے راڈ سے مارا، ملزمان نے میری بہن سے پہلے چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کی اور پھر اسے زبردستی اٹھا کر گھر لے جانے کی کوشش کی، بہن کے شور مچانے پر تینوں بھائیوں نے میری بہن کو لوہے کے راڈ سے مارا، جس سے ردا کے دائیں کندھے پر زخم آئے اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، محلہ داروں نے بیچ بچاؤ کروا کر میری بہن کی جان چھڑوائی۔