کوئٹہ شہر کے وسعتی علا قوں میں عید کے دنوں میں اوباش نو جوانوں کا رش ،پو لیس اور انتظامیہ کنٹر ول کر نے میں ناکام متعدد مقامات پر لڑائیاں ہو تی رہی

  • July 24, 2021, 10:31 am
  • National News
  • 113 Views

کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ شہر کے وسعتی علا قوں میں عید کے دنوں میں اوباش نو جوانوں کا رش پو لیس اور انتظامیہ کنٹر ول کر نے میں ناکام متعدد مقامات پر لڑائیاں ہو تی رہی۔تفصیلات کے مطابق عید کے تینوں دن کوئٹہ شہر سے وسعتی علا قوں میں فقیر محمد روڈ، پرنس روڈ، موتی رام روڈسمیت دیگر علا قوں میں عید کے موقع پر میلے سجے رہے جن میں اوباش نو جوانوں نے ٹو لیوں کی شکلوں میں شرکت کی اس دوران اوباش نوجوانوں کے متعدد افراد کے سا تھ جھگڑے بھی ہو تے رہے لیکن میلوں پر پا بندی کے باجودانتظامیہ اور پو لیس کاروائی کر نے قاصر نظرآئی اور شہر میں طوفان بد تمیزی بر پا رہا عوامی حلقوں نے پو لیس اور انتظامیہ کو حد ف تنقید بنا تے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اوباش نوجوان ہر سال عید پر آکر شریف النفس لوگوں کو تنگ کرتے ہیں خواتین کے سا تھ بد تمیزی کر تے ہیں جس کی وجہ سے متعدد جھگڑے ہو جا تے ہیں پو لیس اور انتظامیہ فوری طورپر اوبا ش نو جوانوں پر قابو پا ئے ۔