بلوچستان حکومت کی متعلقہ حکام کو چینی باشندوں کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی ہدایت
- July 24, 2021, 10:23 am
- National News
- 226 Views
کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں سی پیک اور دیگر منصوبوں کیلیے خدمات دینے والے نجی اداروں سے منسلک چینی باشندوں کے لئے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں۔
چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے، عوام کو سیکیورٹی کی فراہمی، سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے قوانین پر عمل درآمد کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے گا۔ صوبے میں امن واما ن کی صورت حال کو بر قرار رکھنے کیلئے موجودہ حکومت موثر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ انہوں نے سی پیک اور دیگر منصوبوں کیلیے خدمات دینے والے نجی اداروں کے چینی باشندوں کیلئے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ صوبے میں شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ،کسی کو بھی افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔