واٹس ایپ نے 29 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیے

  • July 16, 2021, 7:32 pm
  • Science & Technology News
  • 174 Views

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ واٹس ایپ نے 29 لاکھ اکاؤنٹس کو بند کر دیا ہے، یہ پابندی صرف ایک ماہ کے عرصے میں لگائی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ نے یہ اقدام نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی قوانین کے تحت اٹھایا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اکاؤنٹس کو 15 مئی سے 15 جون کے عرصے میں بند کیا گیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے والے اکاؤنٹس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان میں سے پچانوے فیصد اکاؤنٹس کو بغیر اجازت بہت زیادہ پیغامات کی پاداش میں بند کیے گئے ہیں، اس چیز کو سپیم کہا جاتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اوسطاً 80 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی یا انہیں ختم کیا جاتا ہے۔ اس عرصے کے دوران متعدد پارٹیوں کی جانب سے شکایات یا مسائل کی نشاندہی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

واٹس ایپ کی انتظامیہ کو ستر اکاؤنٹس نے معاونت کیلئے کہا جبکہ دو سو چار پر پابندی کی درخواست کی گئی جبکہ کمپنی نے ان میں سے تریسٹھ اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا۔