ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ ازبکستان کو براستہ افغانستان پاکستان سے جوڑے گا’
- July 16, 2021, 6:19 pm
- Business News
- 159 Views
تاشقند : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ “ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ،” ازبکستان کو براستہ افغانستان پاکستان سے جوڑے گا، پاکستان آگے بڑھنے کے لئے تیار ہے لیکن دقت محض افغانستان کی صورتحال کے باعث آ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارےخطے نے معاشی طور پر آگے بڑھنا ہےتو رابط ضروری ہے، کل ازبکستان کے صدر،وزیر خارجہ سےوزیر اعظم اورمیری ملاقات ہوئی ، اس میں ہم نے رابطوں کی اہمیت پرسیر حاصل گفتگو کی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ ازبکستان کو پاکستان سے جوڑے گا، اس حوالے سےبھی ہماراتفصیلی تبادلہ خیال ہوا، نقشوں کاتبادلہ ہوا، ہم نے پورے روٹ کاجائزہ لیا ، منصوبے میں دقت محض افغانستان کی صورتحال کے باعث آ رہی ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال بہتری ہوئی تومنصوبےپربڑھنےکیلئےتیارہیں، پاکستان اس منصوبے کی فزیبیلٹی کیلئےورلڈبینک سےرابطےمیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم گوادر کو ڈویلپ کر رہے ہیں، ہماری بندرگاہیں وسطی ایشیا ،افغانستان کومختصر ترین راستہ فراہم کرتی ہیں، جس سےان ممالک کی تجارت کوفروغ ملے گا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا خطے میں گوادر پورٹ، اقتصادی سرگرمیوں کامرکز بن سکتاہے، اس رابطے سے خطےمیں ایک خوشگوار تبدیلی ممکن ہے ، پاکستان اس ضمن میں اپناکردارادا کررہاہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آج کانفرنس کےموقع پرہماری 2 اہم نشستیں بھی ہوں گی، افغانستان کےصدرسےموجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا اور یورپی یونین کےاعلی نمائندے جوزف بوریل سے بھی ملاقات ہو گی ،ملاقات میں افغانستان زیر بحث رہے گا۔