آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پاکستان اوربھارت ایک ہی گروپ میں شامل

  • July 16, 2021, 5:37 pm
  • Sports News
  • 335 Views

لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں پاکستان اوربھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبرسے شروع ہوگا۔

ترجمان آئی سی سی کے مطابق سپربارہ ٹیموں کے گروپ ٹو میں پاکستان اوربھارت کے ساتھ نیوزی لینڈ اورافغانستان کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ سپر12 کے گروپ ون میں آسٹریلیا، انگلینڈ، ساؤتھ افریقا اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
گروپ ون اورٹومیں مزید دوکوالیفائرٹیمیں بھی ہوں گی۔ اس کے ساتھ راؤنڈرون کے گروپ اے میں سری لنکا آئرلینڈ، نیدرلینڈزاورنمیبیا کھیلیں گی۔ راونڈرون کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ، پوپائے، نیوگنی اورعمان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

میچزعمان اور یواے ای میں کھیلے جائیں گے۔ گروپس کا انتخاب 20 مارچ 2021 کی ریکنگز کے تحت عمل میں لایا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ ہے۔