ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے لئے ٹریفک پولیس کوئٹہ میں خصوصی ڈیسک قائم
- July 15, 2021, 8:15 pm
- National News
- 323 Views
ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے لئے ٹریفک پولیس کوئٹہ میں خصوصی ڈیسک قائم
کوئٹہ ( پریس ریلیز ) ٹریفک پولیس ڈرائیونگ لائسنس برانچ کوئٹہ میں عوامی شکایات کے ازالے کے لئے خصؤصی ڈیسک قائم کردیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ گل سید خان افریدی نے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے جہاں دیگر کئی اہم اقدامات کئے ہیں وہیں اب ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں بھی سامنے انے والی عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لے لیا گیا ہے اور قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی روکنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی شکایت کے سلسلے میں شہری متعقلہ افسران سے رابطہ قائم کرسکیں ۔ اعلامیے میں عوام کو اگاہ کیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے سلسلے میں کسی بھی شکایت کے لئے براہ راست ریڈر ایس ایس پی ٹریفک ، حاجی سعید خان سے ان کے موبائل نمبر 033358233317 اور پی آراو برائے ایس ایس پی ٹریفک اور میڈیا انچارج عبدالباری سے موبائل نمبر 03333189383 پر رابطہ کیا جائے تاکہ ان کی شکایات کے فی الفور ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق تحریری شکایات بھی مذکورہ افسران افسران کے پاس جمع کرائی جاسکتی ہیں
منجانب
عبدالباری خان
پی آر او ٹو
ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ