کیسکوکے زیر اہتمام صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے آن لائن کچہری کاانعقاد کیاگیا
- July 15, 2021, 7:46 pm
- National News
- 145 Views
کیسکوکے زیر اہتمام صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے آن لائن کچہری کاانعقاد کیاگیا
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیر اہتمام صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے آن لائن کچہری کاانعقاد کیاگیا جس کی سربراہی چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئرمحمدعارف نے خودکی۔آن لائن کچہری میں سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل کیسکوناصرمندوخیل،فوکل پرسن کمپلینٹس وَایڈیشنل منیجر(جنریشن) پریتم کمارسمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔ آن لائن کچہری میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو انجینئرمحمدعارف نے صارفین کے مسائل سُنے اور اُن کے ازالہ کیلئے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے آن لائن کچہری میں کوئٹہ شہرسمیت صوبہ کے تمام علاقوں سے صارفین نے ٹیلی فون پرکیسکوچیف سے اپنے متعلقہ علاقوںمیں بجلی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔