ملتان میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کی لڑکی سے چھیڑ چھاڑ
- July 7, 2021, 8:59 pm
- National News
- 218 Views
نوجوان کی راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔موٹر سائیکل سوار کی لڑکی کو چھیڑنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔تنگ کرنے پر طالبہ نے اوباش نوجوان کو پتھر مار کر جان چھڑانے کی کوشش کی۔ملزم نے لڑکی کو تھپڑ مار کر زمین پر گرا دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب لڑکی نے نوجوان کو پتھرا مارا تو بدلے میں اس نے تھپڑ مار دیا جس کی وجہ سے وہ زمین پر گر گئی۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آ گئی،سی سی پی او ملتان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔پولیس کی جانب سے لڑکی کی شناخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
۔
خیال رہے کہ پاکستان بھر میں خواتین سے ہراسانی کے کئی واقعات آئے روز رپورٹ ہوتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون نے جنسی طور پر ہراساں کرنے والے آدمی کو گلی میں سب کے سامنے چپلیں ماریں۔
موٹر سائیکل سوار لڑکے کی لڑکی کو تنگ کرنے کی کوشش، لڑکی نے پتھر مار کر جان چھڑائی جبکہ لڑکے نے انتہا کردی pic.twitter.com/UGsMKpuuUm
— GNN (@gnnhdofficial) July 7, 2021
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جیسے ہی ایک خاتون اپنے گھر کے سامنے کسی وجہ سے جھکتی ہے تو ایک پی ایس او کا ملازم عورت کو چھیڑ کر گزرتا ہے، عورت اس کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہے تو وہ آدمی تیزی سے بھاگ جاتا ہے، ویڈیو کے دوسرے حصے میں دیکھا گیا کہ کچھ لوگ اس آدمی کو پکڑ کر واپس لائے جس کے بعد خاتون نے ہراساں کرنے والے آدمی کو چپل سے مارنا شروع کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Well deserved treatment.