کیسکوبروری سب ڈویژن کی بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف کارروائی
- July 6, 2021, 7:28 pm
- National News
- 272 Views
کوئٹہ( انفارمیشن ڈیسک)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی چوروںاور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہے اس سلسلے میں کیسکوبروری سب ڈویژن کوئٹہ کی ٹیم نے خروٹ آباد،اے ون سٹی ،عبداللہ ٹاون، کلی بادیزئی ،عمران ٹاون اور اس سے ملحقہ علاقوںمیں کارروائی کی جس کے دوران بجلی چوروں کے 21کنکشنز منقطع کرکے تاریں قبضے میں لئے گئے جن پر الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کردیاگیاہے کارروائی کے دوران 25نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے ۔علاوہ ازیں دوہر ی کنکشنز(Dual Connection)سے بجلی حاصل کرنے والے11 صارفین کے برقی کنکشن بھی منقطع کردئیے گئے۔ واضح رہے کہ کیسکوکی ٹیمیں نادہندگان اور بجلی چوروںکے کنکشنز بلاتفریق منقطع کررہی ہے لہٰذا کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بجلی کے بل بروقت اداکرنے کے ساتھ ساتھ بجلی چوری سے بھی اجتناب کریں تاکہ کنکشن منقطع ہونے یا کسی بھی زحمت اور پریشانی سے بچاجاسکے۔