تیاری کریں، عید قریب آ گئی، تاریخ پکی سمجھیں
- July 6, 2021, 5:13 pm
- Featured
- 439 Views
تیاری کریں، عید قریب آ گئی ہے، سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد میں اب چند ہی دن باقی بچے ہیں۔ عید الاضحی مسلمانوں کا بڑا اور خوشیوں سے بھرپور تہوار ہے۔ یہ تہوار حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد میں رب کی خوشنودی کے حصول کی خاطر منایا جاتا ہے۔
بڑی عید کے موقع پرقربانی کے گوشت سے پرلطف پکوان تیار کیے جاتے ہیں، دوست احباب اور رشتہ دار لوگ اس موقع پر دعوتوں میں خوب مزے مزے لے کر کھاتے ہیں۔ اور اس خوشی کے موقع پر یادگار بناتے ہیں۔سعودی عرب میں بھی یہ تہوار بہت مذہبی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔
سعودی ماہر فلکیات کے مطابق رواں سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 ایام کا ہوگا، یوں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی، حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔
تاہم عید الاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا اعلان سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کی کمیٹی 3 سے 4 روز میں کرے گی۔ ماہرین فلکیات کے مطابق قوی امکان ہے کہ عید الفطر کی طرح پاکستان میں عید الاضحیٰ بھی خلیجی ممالک کے ساتھ ہی منائی جائے گی۔ پاکستان میں یکم ذی الحج 11 جولائی جبکہ عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہونے کا امکان ہے، جبکہ خلیجی ممالک میں بھی اسی تاریخ کو عید قربان کی آمد کی پیشن گوئی کی جا چکی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کے 30 ایام کے بعد ذی قعدہ کے مہینے کا آغاز ہوا، عمومی طور پر یکے بعد دیگرے 2 اسلامی ماہ 30 ایام کے نہیں ہوتے، اس لیے قوی امکان ہے کہ ذی قعدہ کا مہینہ 29 ایام پر مشتمل ہو گا، اور یوں ذی الحج کے مبارک ماہ کا آغاز 11 جولائی سے ہوگا۔