جھل مگسی،11 ہزار واٹ کے تار گرنے سے بچہ جاں بحق، 2 زخمی، واپڈا حکام کیخلاف ایف آئی آردرج
- July 5, 2021, 7:37 pm
- National News
- 89 Views
خاران: وفاقی محتسب ریجنل آفس خاران میں درخواست موصول ہوئی، جس میں شکایت کنندہ نے درخواست دی کہ 11 ہزار والٹ کے تار گرے ہوئے تھے جس کی زد میں تین بچے اور مال مویشی بھی زد میں آگئے، جس میں سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور دو بچے تا حال زیر علاج ہیں، ہم نے در در کی ٹھوکریں کھائیں مگر ہماری کسی نے نہ سنی، متعلقہ حکام کی غفلت برتنے سے ایک قیمتی جان چلی گئی، اور زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں، اب ایف آئی ار کا اندراج بھی نہیں ہورہا، جس پر و فاقی محتسب خارن آفس نے فوری طور پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا، او ر وقوعہ سے متعلق معلومات طلب کیں، وفاقی محتسب آفس کے رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو کارروائی کرنے اور غفلت برتنے والے واپڈا اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے درخواست گزار کی مدعیت میں ایف آئی آر کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا، وفاقی محتسب کے فوری اور مفت انصاف پر درخواست گزارنے شکریہ ادا کیا۔