اٹک میں گاڑی پر پولیس فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
- July 3, 2021, 5:30 pm
- Breaking News
- 124 Views
پشاور: اٹک میں مبینہ طور پر چلتی گاڑی پر پولیس کی فائرنگ سے دیر چکدرہ کا رہائشی ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یہ معاملہ وزیر اعلی پنجاب عثمان خیبر پختونخوا بزدار کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلی نے اٹک پولیس کی طرف سے ماورائے قانون اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کروائی جائے گی اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ زیادتی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔
ساجد خان لوئر دیر چکدرہ سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم عبد الرحمان کا بیٹے ہے۔ ایم این اے اور ایم پی اے سمیت معززین نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر پولیس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔