کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر دھماکا، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع
- July 1, 2021, 9:00 pm
- Breaking News
- 336 Views
کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ پر پارک کے قریب دھماکا ہوگیا، دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں بلیلی بائی پا س قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں متعدد افراد کے زخمی ہوگئے ، تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، دھماکے کے زخمیوں کو سول اور بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور ایک گاڑی میں آگ لگ گئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سکیورٹی فورسز جائے دھماکا پر شواہد اکٹھے کررہی ہیں شواہد کی بنیاد پر دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جائے گا۔