خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے کی وائرل ویڈیو؛ کیس کا فیصلہ آ گیا
- July 1, 2021, 7:29 pm
- Breaking News
- 342 Views
راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے والے ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے پرس چھیننے والے ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کر لیا، ملزم کے اعتراف جرم پر جج نے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نےملزم کو ایک سال قید اور تیس ہزارروپے جرمانےکی سزا سنائی ہے۔
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں گلی سے گزرنے والی اسکول ٹیچر سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔
ملزم نے خاتون سے پرس چھینا تھا اس دوران وہ سڑک پر گر کر زخمی ہوگئی تھی اور ملزم فرار ہوگیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم کے فرار ہونے کے بعد دو موٹر سائیکل سوار وہاں پہنچے اور خاتون کی خیریت دریافت کی تھی۔