امریکا نے” کواڈ“ نامی علاقائی اتحاد بنا کر معاملہ پیچیدہ کردیا،وزیراعظم عمران خان

  • June 29, 2021, 10:50 pm
  • National News
  • 178 Views

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا نے” کواڈ“ نامی علاقائی اتحاد بنا کر معاملہ پیچیدہ کردیا، بھارت کو بھی” کواڈ “نامی اتحاد میں شامل کرلیا گیا، مغربی طاقتوں کا پاکستان پر ایک اتحاد کو چننے کیلئے دباؤ ڈالنا غیرمنصفانہ ہے، پاکستان کسی کیلئے چین کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرے گا۔انہوں نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے چین کی خصوصی اہمیت ہے۔
چین نے ہمیشہ برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ لوگ برے وقت میں ساتھ دینے والوں کو یاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ملک چاہتے ہیں کہ ہم کسی ایک گروپ کا ساتھ دیں۔ ہمیں کسی کے گروپ میں جانے کی ضرورت نہیں، ہم سب کے ساتھ تعلق رکھنا چاہتے ہیں۔
جو بھی دباو آئے پاکستان اور چین کے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔ چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔

سی پیک پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے” کواڈ“ نامی علاقائی اتحاد بنا کر معاملہ پیچیدہ کردیا، بھارت کو بھی” کواڈ “نامی اتحاد میں شامل کرلیا گیا، مغربی طاقتوں کا پاکستان پر ایک اتحاد کو چننے کیلئے دباؤ ڈالنا غیرمنصفانہ ہے، پاکستان کسی کیلئے چین کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرے گا۔ مزید برآں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پاکستان نے امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار ملکی مفاد کے پیشِ نظر کیا اور آئندہ بھی جو فیصلے کریں گے وہ ملکی مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کریں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے معاملات کو سلجھانے کے لیے بھی جو کچھ کیا وہ ملکی مفاد میں کیا۔سفارتی حمایت سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے پر چین، سعودی عرب، ملائشیا، انڈونیشیا اور خلیجی ممالک نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا۔ انہوں نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو طرفہ گفتگو میں، اس حوالے سے تبادلہ خیال کر کے انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔