پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے، اسد عمر
- June 25, 2021, 5:01 pm
- COVID-19
- 197 Views
اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور کورونا کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم درست طریقے سے جاری نہ رہی تو پاکستان میں مہلک وبا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں کورونا صورت حال کا جائزہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر لیا گیا جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور مضبوط ویکسینیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر جولائی میں آسکتی ہے۔
Reviewed the artificial intelligence based disease modeling analysis today in NCOC . In the absence of strong SOP enforcement and continued strong vaccination program, the 4th wave could emerge in Pakistan in July. Please adhere to sop's and vaccinate as soon as possible.
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 25, 2021
وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے اور جلد از جلد ویکسینیشن کرانے کی اپیل کی ہے۔