نوجوان کی راہ چلتی لڑکی سے نازیبا حرکت، برقعے سے پکڑ کر زمین پر پٹخ دیا
- June 25, 2021, 4:52 pm
- National News
- 310 Views
راولپنڈی میں عبایا میں ملبوس لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق لڑکیوں کو سرعام ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی گلی سے گزر رہی ہے،اس دوران موٹرسائیکل سوار نوجوان اسے ہراساں کرتا ہے اور عبایا سے پکڑ کر زمین پر بری طرح سے پٹخ دیتا ہے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا،بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں عزیز آباد میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار نے انتہائی نازیبا حرکت کرتے ہوئے راہ چلتی لڑکی کو برقعے سے کھینچ کر گرادیا۔
صارفین نے کہا ہے کہ اس کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہئے۔راولپنڈی پولیس نے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریس کورس پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لارہی ہے، ملزم کو انشا اللہ جلد ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جائے گا۔
۔بعض صارفین کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں جرائم بڑھ رہے ہیں۔ برترین سٹریٹ کرائمز ہو رہے اور پولیس بعد میں صرف تسلیاں دیئے جا رہی ہے۔ صارفین نے کہا کہ آپ جب تک ڈولفن اور ٹیکٹیکل فورس کو مین بازاروں سے گلیوں میں گشت کے لئیے نہیں لگائیں گے کچھ بہتر نہیں ہو سکتا۔معروف صحافی مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ راولپنڈی کے گیریژن ٹاؤن میں یہی کچھ ہورہا ہے۔
کون ہماری خواتین کی حفاظت کرے گا؟ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر خان یہ غریب عورت پوری طرح سے پردے میں موجود ہے۔ اب انہیں کیا پہننا چاہئے؟۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ ہمارے معاشرے میں اگر عورت مختصر لباس پہنے گی تو اس کا مردوں پر اثر پڑے گا۔اس بیان کی وجہ سے ان پر سخت تنقید بھی کی گئی تھی۔
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں عزیز آباد میں موٹرسائیکل سوار کی انتہائی نازیبا حرکت راہ چلتی لڑکی کو برقعے سے کھینچھ کر گرادیا اس کے خلاف، سخت ایکشن ہونا چاہئے @RwpPolice @Rporwp @DCRawalpindi @CommissionerRwp @UsmanAKBuzdar #Champions pic.twitter.com/lzVoUUFuAW
— Muhammad Zareef (@muhammadzareef_) June 25, 2021