مریم نواز نے عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

  • June 23, 2021, 5:29 pm
  • Political News
  • 278 Views

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عثمان کاکڑ کی موت پر اگر سوال اٹھ گئے ہیں تو تحقیقات ہونی چاہئیں ، اگر انہیں اس وجہ سے قتل کیا گیا کہ ان کی آواز دب جائے تو یہ آواز دبے گی نہیں بلکہ مزید آوازیں اٹھیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مختلف اجلاسوں میں عثمان کاکڑ سے ملاقات ہوئی تو پتہ چلا بہت منجھے ہوئے انسان ہیں، اگر انہیں اس وجہ سے قتل کیا گیا کہ آواز دب جائے گی تو ایسا نہیں ہوگا ، ایسے اقدامات سے آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ، آواز دبانے سے مزید آوازیں اٹھیں گی۔
پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا ریپ کو خواتین کے کپڑوں سے جوڑنا ان کی ذہنیت ہے ، خواتین کے لباس سے متعلق عمران خان کا بیان ان کی ذہنیت ہے ، عمران خان کے بیان سے ریپسٹ کو حوصلہ ملا ہے ، چھوٹی بچیوں کے ریپ ہوئے کیا وہ ڈریس کی وجہ سے ہوئے ، زینب اور جس عورت کا بچوں کے سامنے موٹر وے پر ریپ ہوا کیا اس نے غلط کپڑے پہنے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےخواتین کے لباس کے بارے میں جوبات کی ہے وہ ایک مجرمانہ سوچ کی عکاس ہے، جو انسان ریپ جیسے گھناونے جرم پر جرم کرنے والے کو بری الذمہ قرار دیتا ہے اور اس سے متاثر ہونے والے کو ذمہ دار قرار دے اس کی سوچ ریپ اپالوجسٹ کی ہے ، عمران خان کو اس قسم کی بات کرتے شرم آنی چاہیے کیوں کہ انہوں نے مظلوم کے بجاۓ مجرم کا ساتھ دیا اس سے ان تمام مظلوموں کی دل آزاری ہوئی ہے ، چھوٹی بچیوں کے ریپ ہوئے کیا وہ ڈریس کی وجہ سے ہوئے ، زینب اور جس عورت کا بچوں کے سامنے موٹر وے پر ریپ ہوا کیا اس نے غلط کپڑے پہنے ہوئے تھے۔