معیارزندگی بہتر کرنے کےلئے اقدامات کئےجارہےہیں،صوبائی وزیرخزانہ
- June 18, 2021, 6:55 pm
- Business News
- 176 Views
وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی کا کہنا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا۔
ظہور بلیدی نے کہا کہ اگلے مالی سال کے لئے ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 179 ارب 19 کروڑ روپے ہے، اگلے مالی سال میں 1525جاری اسکیموں کے لئے 112 ارب 54 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
صوبائی وزیرخزانہ نے کہا کہ 2286 نئی ترقیاتی اسکیموں کے لئے 76ارب 65 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
ظہور بلیدی نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی پروگرام شروع ہوچکا ہے، جبکہ کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے 3.6 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر ایمرجینسی سینٹرز کا قیام عمل میں لایاجا رہا ہے۔