مارواڑ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 6فرار ہوگئے

  • June 17, 2021, 9:00 pm
  • Breaking News
  • 236 Views

کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک) مارواڑ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 6فرار ہوگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جمعرات کو سی ٹی ڈی نے مارواڑ میں دہشت گردوں کی موجودگی پرکارروائی کا آغاز کیا تو ایک کمپاونڈ میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4مبینہ دہشت گرد ہلاک جبکہ 6دہشت گرد فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے زیراستعمال کمپاونڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہواہے یہ کمپاونڈایک کالعدم تنظیم کے زیر استعمال تھا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش اورآپریشن کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔