بلوچستان میں کریمنل مینجمنٹ ڈیٹا سسٹم متعارف کروادیا، ضیا لانگو
- June 14, 2021, 8:48 pm
- Breaking News
- 175 Views
وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء اللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں کریمنل مینجمنٹ ڈیٹا سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قاتلوں کو گرفتار کرچکے۔
کوئٹہ میں آئی جی پولیس بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ضیا لانگو نے کہاکہ صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قتل میں ملوث قاتل گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ امن و امان نافذ کرنے والے اداروں کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔
صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کریمنل مینجمنٹ ڈیٹا سسٹم متعارف کروادیا گیا، ہم نے ڈیجیٹل ایف آئی آر کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔
اس موقع پر آئی جی پی بلوچستان رائے طاہر نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے پر بھی کام جاری ہے، ہم نے ڈیٹا کمانڈ سسٹم کی مدد سے 150مفرور اور 25 اشتہاری مجرم پکڑے ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ ڈیٹا کمپیوٹرائز ہونے سے محکمہ پولیس میں گھوسٹ ملازمین بھی سامنے آئیں گے، تھانہ کلچر اور پولیس کے خلاف شکایات میں بھی کمی آئے گی۔
پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ اسمارٹ پولیس اسٹیشن کے علاوہ خواتین کے لئے بھی تھانے قائم کیےجارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین پولیس اسٹیشن میں خواتین عملہ ہی تعینات ہوگا۔