خاران میں فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید
- June 11, 2021, 11:58 am
- Breaking News
- 165 Views
خاران: بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں ہلمرگ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا ایک سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگیا جس کا تعلق مستوج چترال سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد شہریوں اور فورسز پر کئی حملوں میں ملوث تھے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔