گھوٹکی کے قریب دو ٹرینیں ٹکرا گئیں
- June 7, 2021, 12:23 pm
- Breaking News
- 89 Views
سکھر میں ڈھرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس ٹرینیں حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔ حادثے میں 30افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ملت ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترکردوسرے ٹریک پرجاگریں جس کے باعث مخالف سمت سے آنے والی سرسیدایکسپریس پٹڑی پرگری بوگیوں سے ٹکراگئی۔
ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل کے مطابق حادثے میں 30افراد جاں بحق جبکہ 50سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ عمر طفیل کے مطابق بوگیوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔امدادی کارروائیاں مکمل اور ٹریک بحال کرنے میں وقت لگے گا۔نجی ٹی وی کے مطابقمتعددافراد بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات درپیش ہیں۔
تحصیلدار اشرف پتافی کے مطابق بوگیوں سے 25 سے 30افراد کی لاشیں نکال چکے ہیں۔ 7لاشیں اور30زخمی تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال اوباڑولائے گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق صادق آباداورروہڑی سے امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔بچ جانے والے افراد کے کرایہ دے کر گھروں کو روانہ رک دیا گیا ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
پاک فوج اوررینجرزکے جوان بھی ریسکیوآپریشن میں شریک ہیں۔قریبی شہروں کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔صادق آباد سے ریلیف ٹرین پہنچ گئی ہے۔ عوام کی بہت بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا،سرسیدایکسپریس لاہورسے کراچی جارہی تھی۔