میٹرک کے طالب علم نے ٹیچر کی محبت میں گرفتار ہو کر خودکشی کر لی
- June 4, 2021, 2:37 pm
- National News
- 407 Views
میٹرک کے طالب علم نے ٹیچر کی محبت میں گرفتار ہو کر خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر 17 سالہ طالب علم نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ میڑک کا طالب علم اپنی سکول ٹیچر سے محبت کرتا تھا،علی بلوچ نے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
نوجوان نے خودکشی کرنے کی ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔خودکشی سے قبل جسم کے مختلف حصوں کو تیز دھار آلے سے زخمی بھی کیا۔خودکشی کرنے والے نوجوان کے والد کاروبار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں۔نوجوان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ معاشرے میں اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں،یقینا بچے سے بات کرنے والا کوئی نہیں ہو گا۔
ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہو گا۔اگر ہمارے اطراف میں کوئی شخص خاموش رہ رہا ہے یا پھر پریشان دکھائی دے رہا ہے تو اس سے بات کرنی چاہئیے۔یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے۔بچے نے خودکشی کی ویڈیو بھی بنائی جس سے واضح ہے کہ وہ دنیا کو دکھانا چاہتا تھا کہ اس کے پاس کوئی اور حل نہیں تھا اور آخری امید بھی ختم ہو گئی تھی۔
۔
دوسری جانب ابق 15سالہ لڑکے زوہیب نے سوشل میڈیا پر رات گئے ٹویٹر پر ایک پیغام دیا کہ وہ خودکشی کرنے جارہاہے ،شہری کا پیغام ٹویٹر فورم پر آتے ہی راولپنڈی پولیس کی سوشل میڈیا ٹیم نے سینئر افسران کو رپورٹ کی ،معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس نے معاملہ کی حساسیت کو بھانپتے ہوئے فوری طورپر سوشل میڈیا ٹیم اورفیلڈ فورس کو احکامات جاری کیے کہ شہری کو ٹریس کرکے بحفاظت ریسکیو کیاجائے ،سی پی او کے احکامات پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے متعلقہ تھانوں ،ڈولفن اورمحافظ کو احکامات دئیے گئے اور سوشل میڈیا ٹیم نے سوشل میڈیا صارفین اورہیومن انٹیلی جینس کی مد د سے شہری کو ٹریس کرکے راولپنڈی پولیس کے ایک مربوط ٹیم ورک کے ذریعے شہری تک پہنچ کر شہری کو حفاظت میں لیا، ٹویٹر پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہری کی بحفاظت ریسکیو کرنے کے پیغام پر ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے راولپنڈی پولیس کے بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔