کوئٹہ: خروٹ آباد میں دستی بم دھماکا، 3 بچے جاں بحق

  • June 4, 2021, 12:21 pm
  • Breaking News
  • 172 Views

کوئٹہ میں دستی بم کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، دستی بم بچوں کو قریبی قبرستان سے ملا جس سے وہ کھیل رہے تھے کہ دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق دستی بم پھٹنے کا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد کی کلی بادیزئی میں پیش آیا، جہاں بچوں کو قریبی قبرستان سے ایک دستی بم ملا جس سے وہ کھیل رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے میں تین بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

دھماکے کےبعد پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی، جبکہ جاں بحق اور زخمی بچوں کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

سی ٹی ڈی نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔