بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشیں

  • June 4, 2021, 12:20 pm
  • Weather News
  • 216 Views

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

ڈھاڈر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری بھی ہوئی۔ تیز ہواؤں کے باعث کئی درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے کھمبے بھی گر گئے جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

کوہلو میں ژالہ باری سے کپاس، مرچ اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا۔ ہرنائی اور سبی میں بھی بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔