پی ایس ایل 6، بقیہ میچز 6 جون سے شروع ہوں گے

  • June 3, 2021, 4:08 pm
  • Sports News
  • 505 Views

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز 9 جون سے شروع ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ کوالیفائر اور ایلیمنٹر ون سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوں گے۔ ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے ہوگا جبکہ ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے شروع ہو گا۔

ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کا مکمل شیڈول بعد میں جاری کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مارچ 2021 میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کو کورونا کیسز کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔