پسند کی شادی کر کے بیٹی کو بھگانے والے داماد کو گنجا کرکے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال دیا گیا

  • June 2, 2021, 10:04 am
  • National News
  • 143 Views

: پسند کی شادی کر کے بیٹی کو بھگانے والے داماد کا سسرالیوں سے سر مونڈ دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر کالونی میں پیش آیا جہاں جاوید نامی شخص نے نشتر کالونی کی رہائشی زینب سے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور شادی کے بعد دونوں میاں بیوی گھر سے بھاگ کر کراچی منتقل ہوگئے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں نے اپنی مرضی سے عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد ساس (لڑکی کی والدہ) کی جانب سے مسلسل رابطہ کیا گیا کہ اگر وہ واپس آجاتے ہیں تو ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ ساس کی باتوں میں آ کر جوڑا چند روز قبل لاہور پہنچا اور گذشتہ رات دونوں لڑکی کے والدین سے ملاقات کے لیے گئے جہاں سسرالیوں نے جاوید سے بیٹی کو بھگانے اور شادی کرنے کا بدلہ لینے کی پہلے سے ٹھان رکھی تھی۔
اور یہ بھی سوچ رکھا تھا کہ گھر آنے پر داماد کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی شدہ جوڑا گھر میں داخل ہوا تو اہل خانہ نے بیٹی کو گھر میں ہی قید کر لیا جبکہ داماد کو ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور داماد کا سر بھی مونڈ دیا۔ یہی نہیں لڑکی کے اہل خانہ نے اپنے داماد جاوید کے گلے میں جوتوں کا ہار بھی پہنایا۔ سسرالیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے داماد جاوید کے بھائی کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا۔
مقدمہ میں نامزد ملزمان میں ندیم، اسلم اور جاوید کی ساس سمیت 5 ملزمان شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق جاوید کی ساس اور دیگر ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔