دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے، وزیراعظم
- June 1, 2021, 1:23 pm
- Breaking News
- 151 Views
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب بلوچستان میں ہمارے سپاہیوں پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 8 زخمی ہوئے، جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کیساتھ ہیں۔ ان دہشتگردوں کیخلاف ہماری لڑائی جاری رہیگی اور ہم انہیں بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔