لاہور میں بیوی نے شوہر کو جلادیا

  • May 31, 2021, 1:36 pm
  • Breaking News
  • 150 Views

لاہور: چوہنگ کے علاقے میں خاتون نے آشنا اور دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنے شوہر پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق خاتون نسیم بی بی نے مرتضی اور ندیم وغیرہ سے مل کر شوہر ارشد پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔ ارشد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

شوہر ارشد نے الزام لگایا ہے کہ ملزمہ نسیم بی بی کے مرتضی سے مبینہ تعلقات تھے، میں نے اسے منع کیا تو بیوی نے آشنا اور ساتھی ندیم وغیرہ سے مل کر مجھے آگ لگا دی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔