شہر قائد سے چوری ہونے والی گاڑیاں کہاں فروخت ہوتی ہیں؟ بڑا انکشاف منظر عام

  • April 17, 2021, 2:25 pm
  • National News
  • 481 Views

کراچی پولیس نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا، تفتیش کرنے پر حیران کن انکشافات سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کی گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر قائد سے گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کی گرفتاری اسٹیل ٹاؤن سے عمل میں لائی گئی۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث دونوں ملزمان بلوچستان پولیس کے اہلکار ہیں، گرفتار پولیس اہلکاروں کی شناخت آصف اور عبدالقادر کے نام سے ہوئی ہے، دونوں اہلکار لسبیلہ تھانے میں تعینات ہیں۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کے بعد انہیں بلوچستان لے جاتے تھے اور فروخت کردیتے تھے، ملزمان زیادہ ترگاڑیاں پنجگور میں فروخت کرتے،ملزمان کو دوران چیکنگ کہیں روکا جاتا تو وہ پولیس کا کارڈ دکھا کر نکل جائے تھے۔

گرفتار پولیس اہلکاروں سے مزید تفتیش کے لئے انہیں اے وی سی ایل کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔