جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی کی حکومت کو وارننگ

  • April 17, 2021, 12:05 pm
  • Political News
  • 261 Views

لاہور: جہانگیر ترین کے حامی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے حکومت کو کہا ہے کہ انصاف نہ ملا تو ہم آگے کے لائحہ پر مجبور ہوجائیں گے۔

لاہور میں جہانگیر ترین کے ہمراہ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ ہم وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں اور تحریک انصاف کی چھتری تلے وزیراعظم سے انصاف مانگتے ہیں، اب اس بات کو آگے نہ بڑھائیں، 40 ارکان عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں، ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم آگے کے لائحہ عمل پر مجبور ہوجائیں گے۔

اس موقع پر اسحاق خاکوانی نے کہا کہ آج نہ انصاف ہے نہ ایمانداری ہے، ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے، نہ ہی بلیک میل کررہے ہیں، چند دن دے دیں پھر سب کچھ سامنے لے آئیں گے اور الزامات کا جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تو ان کے ہمراہ 26 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی تھے۔ جن میں راجا ریاض، سمیع گیلانی،مبین عالم،خواجہ شیراز، نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، نذیر چوہان، اسلم بھروانہ، خرم لغاری، عمر آفتاب ڈھلوں، زوار بلوچ، نذیر بلوچ، لالہ طاہر رندھاوا، عبدالحئی دستی، فیصل جبوانہ، رفاقت گیلانی، امیر محمد خان،عون چوہدری اور عمران شاہ شامل ہیں۔