حکومت اور جانی خیل جرگہ میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان

  • March 29, 2021, 12:53 pm
  • National News
  • 218 Views

پشاور: حکومت اور جانی خیل جرگہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تصفیہ کو وزیراعلی خیبرپختونخوا نے بذات خود منظورکرتے ہوئے تمام مطالبات تسلیم کئے۔ صوبائی کابینہ کے ارکان کامران بنگش، شاہ محمد، ضیاء اللہ بنگش، شاہ جی گل آفریدی سمیت دیگر حکومتی عہدیداروں اور مشران نے تحریری معاہدے پر دستخط کئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے بتایا کہ اس موقع پر کابینہ ممبران سمیت جرگہ ثالثین بھی موجود تھے، معاہدے کے نتیجے میں دھرناختم ہوگیا ہے اور تمام شرکاء کو واپس جانے کی ہدایات جاری کردی گئیں، باقی تفصیلات پریس کانفرنس میں دی جائینگی۔

ہشام اللہ نے بتایا کہ سانحہ جانی خیل کے متعلق تحریری معاہدے پر سب کا اتفاق ہوا ہے، وزیر اعلی محمود خان نے منسٹر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور مروت قوم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔