احساس پروگرام، ملک بھر میں 11پناہ گاہیں کھول دی گئیں

  • March 26, 2021, 4:02 pm
  • National News
  • 178 Views

اسلام آباد: احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں گیارہ پناہ گاہیں کھول دی گئی۔

احساس پروگرام کے تحت دیہاڑی دار مزدوروں و غریب افراد کو مفت کھانا و رہائش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے پناہ گاہوں کی توسیع کا عمل جاری،رواں سہ ماہی کے دوران ملک بھر میں گیارہ پناہ گاہیں کھول دی گئی، سب سے زیادہ کراچی میں 5، بلوچستان میں4 جبکہ گلگت بلتستان و خیبر پختونخوا میں ایک ایک پناہ گاہیں کھول دی گئی ہے۔

وزارت سماجی تحفظ و تخفیف غربت کے مطابق رواں سہ ماہی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 11پناہ گاہوں کا افتتاح کیا ہے جن میں 5پناہ گاہیں کراچی میں ، 4 بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، گوادر اور لسبیلہ میں جبکہ ایک ایک پناہ گاہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے اضلاع سکردو اور مردان میں قائم کی گئیں ہیں۔
ان پناہ گاہوں میں یومیہ500کے قریب افراد کو مفت کھانا اور رات کے قیام کیلئے100بستروں کی سہولت فراہم کرتی ہے، پناہ گاہوں میں صاف چادریں ، گرم پانی کی سہولت کیساتھ غسل خانے، ہفتے کے 7دن کھانے کیلئے سیلف سروس ہالز اورکھانا شفٹوں میں فراہم کیا جاتا ہے۔ ہر پناہ گاہ میں لانڈری، ہاؤس کیپنگ سروس اور مسجد موجود ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ31دسمبر 2021تک، وفاقی دارالحکومت میں تمام پانچوں پناہ گاہوں کو اپ گریڈ کردیا گیا تھا۔