کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 420 روپے تک پہنچ گئی، شہری پھٹ پڑے
- March 11, 2021, 12:23 pm
- Business News
- 185 Views
کوئٹہ: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں فی کلو 420 روپے تک پہنچ گئی، جب کہ مہنگے داموں گوشت ملنے پر شہری حکومت پر پھٹ پڑے۔
کوئٹہ میں 270 روپے میں بکنے والی مرغی کے گوشت کی قیمت 420 روپے کلو تک پہنچ گئی جب کہ پولیٹری فارم ایسویسی ایشن نے پنجاب سے مال مہنگا ملنے کی شکایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ریٹ مقرر ہوتے ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔
دوسری جانب مہنگائی کے ہاتھوں پریشان شہری مہنگے داموں مرغی کا گوشت ملنے پر پھٹ پڑے اور کہا کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔