کرونا میں مبتلا ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد وارث انتقال کرگئے

  • March 12, 2021, 11:10 am
  • COVID-19
  • 204 Views

قائد آباد : مسلم لیگ نواز کے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد وارث کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے، وہ وبائی مرض میں مبتلا ہونے بعد سے لاہور میں زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر رکن اور ن لیگ کے اہم رہنماؤں شمار کیے جانے والے ملک محمد وارث مہلک وبا کروناوائرس سے انتقال کرگئے، ملک محمد وارث لاہور کے نجی اسپتال سے علاج کرواہے تھے۔

ملک محمد وارث کلوخوشاب کے حلقہ پی پی 84 سے مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے۔

ادھر مسلم لیگ ن کے اہم رہنماوٗں نے لیگی ایم پی اے ملک محمد وارث کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی و صوبائی اسمبلیوں کے متعدد اراکین کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار چکے ہیں، 3 جون کو لیگی ایم پی اے و اہم رہنما شوکت چیمہ بھی کرونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔