بلوچستان، کوئلہ کی کان میں دھماکا، 3 لاشیں برآمد

  • March 12, 2021, 10:59 am
  • Breaking News
  • 217 Views

بلوچستان کے علاقے مارواڑ میں کوئلہ کی کان میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے بعد کان سے 3 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

2 کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا تاہم چار سے پانچ کان کن ابھی بھی کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔

کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔