ایرانی پیٹرول پر رشوت لینے کے الزام میں 11 لیویز اہلکار معطل
- March 11, 2021, 1:16 pm
- National News
- 184 Views
معطل اہلکاروں پر ایرانی پیٹرول لےجانےوالی گاڑیوں سےرشوت لینےکاالزام ہے۔پشین میں ایرانی پیٹرول پر رشوت لینے کے الزام میں 11 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشین کا کہنا ہے کہ پشین کی تحصیل سرانان کے11 لیویز اہلکار رشوت لینےکےالزام میں معطل ہوئے ہیں، معطل اہلکاروں پر ایرانی پیٹرول لےجانےوالی گاڑیوں سےرشوت لینےکاالزام ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرحرمزئی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ،کمیٹی 7یوم میں اپنی رپورٹ مرتب کرکے پیش کریگی۔