پشاور میں نشئی باپ نے ننھے بیٹے کو قتل کردیا
- March 11, 2021, 1:05 pm
- National News
- 158 Views
پشاور: تھانہ پھندو کی حدود چمن آباد میں پولیس نے کمسن بیٹے کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم نے اپنی بیوی کیساتھ لڑائی پر اپنے کمسن بچے کو قتل کیا۔ گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی بیوی سے گھریلو تنازع پر بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جس کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی۔
مدعی مسماة(ر) زوجہ عالم خان نے تھانہ پھندو پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کا شوہر عالم خان ولد اول خان جو کہ آئس کے نشے کا عادی ہے جس کا میرے ساتھ جھگڑا ہوا اور طیش میں آکر اس نے میرے ایک سالہ کمسن بچے محمد ریحان کو قتل کردیا۔ مدعیہ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
ایس پی سٹی عتیق شاہ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گلبہار رحمت اللہ خان اور ایس ایچ او تھانہ پھندو ہمایوں خان کو ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا ۔
ایس ایچ او تھانہ پھندو ہمایوں خان نے نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی کے دوران ملزم عالم خان سکنہ چمن آباد کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم نے بیوی سے لڑائی پر اپنے کمسن بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جس کے خلاف مزید تفتیش شروع کردی گئی۔