سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

  • March 6, 2021, 2:26 pm
  • Breaking News
  • 234 Views


سبی: بابر کچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق سبی کے علاقے بابر کچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔