لاہور میں ڈور پھرنے سے لیکچرار جاں بحق

  • March 6, 2021, 2:25 pm
  • National News
  • 162 Views

لاہور / گنگن پور: اچھرہ کے علاقے میں قاتل ڈور نے ایک اور جان لے لی، دیال سنگھ کالج کا کمسٹری کا لیکچرار شہ رگ کٹنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

35 سالہ موٹر سائیکل سوار آفتاب احمد گھرچونگی امر سدھو سے دیال سنگھ کالج لیکچر دینے جا رہا تھا کہ اچھرہ فلائی اوور کے قریب گلے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھر نے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس نے آفتاب کے بھائی جاوید اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے اس واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اچھرہ اظہر اسحاق کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔