وزیراعظم کی اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے دبنگ انٹری
- March 6, 2021, 2:16 pm
- Political News
- 204 Views
وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی جائیگی۔قومی اسمبلی کےہفتہ کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی جائیگی۔
قرارداد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پیش کریں گے۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان وزیراعظم پر اعتما دکا اظہار کرتا ہے، ایوان آرٹیکل 7/91 کے تحت وزیراعظم پراعتماد کا اظہارکرتا ہے۔اراکین اسمبلی کا پارلیمنٹ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جب کہ وزیراعظم عمران خان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں اب سے کچھ دیر بعد وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے کل قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا بریفنگ میں اعلان کیا کہ جب عدم اعتماد ہوا تھا جن لوگوں نے وفاداریاں بیچیں، عمران خان نے کہا کہ ضمیر کی آواز ہے، آج وہ اپنے ارکان کو بکنے سے کیوں تعبیر کررہے ہیں، وہ دعوے کرتے رہے، جیسے وہ بہت بڑے امین اور دیانتدار ہیں ان کے دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی ہے، کہتے ہم لوگوں کو نکالیں گے کس کے خلاف لوگو ں کو نکالیں گے؟ لوگ پوچھیں گے 30 لاکھ لوگوں کو نوکریوں سے نکالا، اداروں کو کمزور کیا، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کیوں بڑھائیں؟ غریبو ں کی زندگی کیوں اجیرن کی؟ تم مارکیٹ میں چیزوں کی قیمتیں دیکھو، تمہیں اندازہ ہوجائے گا، آپ الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے بڑی وضاحت کے ساتھ عمران خان کی تقریر کو غیرمنطقی کہا ، الیکشن کمیشن نے فوری اجلاس طلب کیا، الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرانا فارن فنڈنگ کیس کیلئے دباؤ ڈالنا ہے، ہم جانتے ہیں، آپ قو م کو بے وقوف نہیں بناسکتے، کل قومی اسمبلی میں کوئی اپوزیشن رکن نہیں جائے گا۔