کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد

  • March 5, 2021, 1:11 pm
  • National News
  • 509 Views

کوئٹہ: کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی اور ان کے بھائی لشکری رئیسانی سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

احتساب عدالت کوئٹہ میں مہرگڑھ خرد برد کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی اور ان کے بھائی لشکری رئیسانی سمیت 6 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت کے جج اللہ دادروشان نے گواہان کو طلب کرکے سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نیب بلوچستان نے مہرگڑھ کی ترقیاتی منصوبوں پر کرپشن ریفرنس دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مہرگڑھ میں ملزمان نے ایک ارب روپے سے زائد کی بے قاعدگیاں کی ہیں۔