وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے
- March 4, 2021, 2:58 pm
- National News
- 241 Views
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ صورتحال اور ملکی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ فیض حمید بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کا قوم سے خطاب
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آج شام 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے، جس میں وہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
صدرمملکت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے حوالے سے صدر مملکت عارف علوی نے ہفتے کو 12 بجے اجلاس طلب کرلیا ہے، جس کی وزیر اعظم عمران خان نے منظوری بھی دے دی ہے۔
وزیراعظم کی ارکان کو ہدایت
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا ہے اور تمام ارکان کو آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔