کراچی میں پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو سڑک پر برہنہ کر دیا
- March 2, 2021, 3:47 pm
- National News
- 358 Views
:پاپوش نگر پولیس نے نوجوان کو سڑک پر برہنہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر پولیس کا کارنامہ سامنے آیا ہے۔پولیس کی جانب سے نوجوان کو سرعام برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے نوجوان پر تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔فوٹیج میں سادہ لباس اہلکار کو نوجوان پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
متاثرہ شہری کے والد نے ڈی آئی جی ویسٹ کو درخواست جمع کروا دی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بیٹا دودھ کی دکان پر بڑے بھائی کے ساتھ موجود تھا۔پولیس دکانیں بند کرانے آئی تو بیٹے کو موبائل میں ڈال کر لے گئی۔ایک گھنٹے تک پولیس موبائل میں گمھاتے رہے اور پھر سڑک پر سب کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔جب کہ ایس ایچ او نے موقف اپنایا ہے کہ متاثرہ شہری پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کر رہا تھا۔
پاپوش نگر پولیس کا کارنامہ، نوجوان کو سڑک پر برہنہ کر کے تشدد، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں سادہ لباس اہلکار کو نوجوان پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، متاثرہ شہری کے والد نے ڈی آئی جی ویسٹ کو درخواست جمع کرا دی#DunyaNews #DunyaVideos pic.twitter.com/vYbivoGuBW
— Dunya News (@DunyaNews) March 2, 2021
۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پولیس اہلکاروں کے شہریوں سے ناروا سلوک کی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ایسے واقعات نہ صرف پنجاب میں بلکہ سندھ ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی پیش آتے ہیں۔کچھ عرصہ قبل سوات میں چوری کے الزام میں گرفتار خواتین پر پولیس کا تشدد کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔بتایا گیا کہ سوات کے علاقے سیدو شریف میں پولیس نے چوری کے الزام میں گرفتار 3 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
چوری کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے 3 خواتین کو گرفتار کیا۔ گرفتاری کے وقت پولیس کی خواتین پر تشدد کرنے اور ان کو گالیاں دینے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ سادہ اور وردی میں ملبوس پولیس اہلکار گرفتار خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور انہیں تھپڑاور لاتیں بھی مارتے ہیں۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈی پی او سوات نے تشدد کرنے والے اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا۔