55 سالہ ڈی ایس پی 19 سالہ کانسٹیبل پر دل ہار بیٹھے

  • March 2, 2021, 3:45 pm
  • National News
  • 501 Views

نارروال (انفارمیشن ڈیسک) 55 سالہ ڈی ایس پی نے 19 سالہ کانسٹیبل سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق 55 سالہ ڈی ایس پی اور 19 سالہ کانسٹیبل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے ضلع نارروال میں 55 سالہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس نے نئی بھرتی ہونے والی لیڈی کانسٹیبل سے شادی کر لی جو ان سے عمر میں بہت چھوٹی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی ای پی نارروال صابر چٹھہ نے سوہاوہ سے تعلق رکھنے والی اقراء سے شادی کی۔
قریبی ذرائع کے مطابق جب اقراء نامی لڑکی پولیس میں بھرتی ہوئی تو ان کو دیکھتے ہی ڈی ایس پی صابر اس کی محبت میں گرفتار ہو گئے، انہیں شادی کی پیشکش کی۔اقراء کی جانب سے شادی کی پیشکش قبول کیے جانے کے بعد بالاتاخیر شادی کر لی۔سوشل میڈیا پر دونوں کی شادی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
اگرچہ کچھ صارفین ڈی ایس پی کو عمروں کے فرق کی وجہ سے تنقید کر رہے ہیں تاہم زیادہ صارفین نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دوںوں کی اگلی زندگی کے لیے دعائیں دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شیخوپورہ سرکل فیروزوالہ کی اے ایس پی عائشہ بٹ اور ے ایس پی عبدالوہاب خان کی جوڑی کے بھی خوب چرچے رہے تھے۔گذشتہ سال شیخوپورہ سرکل فیروزوالہ کی اے ایس پی عائشہ بٹ کو ایس پی کے رینک پر ترقی مل گئی تھی۔جب کہ عائشہ بٹ کے شوہر اے ایس پی عبدالوہاب خان اسلام آباد پولیس میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔کچھ عرصہ خاتون پولیس افسر کی اپنی بیٹی کے ہمراہ ڈیوٹی سرانجام دینے کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔
اس تصویر پرعائشہ بٹ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا مشکل ضرور تھا لیکن نا ممکن نہیں تھا۔ائشہ بٹ اپنی دوشیزہ بیٹی کو اپنے ہمراہ ڈیوٹی پر لاتی ہیں اور پھر بیٹی کو گود میں لیے اپنے تمام تر فرائض بخوبی سرانجام دیتی ہیں جس پر ان کے ساتھی افسران بھی ان کے معترف ہیں۔دونوں کی جوڑی کو محکمے میں ایک مثال سمجھا جاتا ہے۔