پنجگور، بارڈر کی بندش سے تیل و اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ
- February 24, 2021, 9:51 pm
- National News
- 323 Views
ایران کے سرحدی علاقوں میں کشیدگی کے باعث پنجگور سے متصل بارڈر بند ہونے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک پچاس فیصد کم تیل اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ شہری مشکلات کاشکار ہوگئے تفصیلات کے مطابق ایران میں گزشتہ روز کے ناخوشگوار واقعہ جس میں ایک درجن کے قریب لوگوں کی شہادت اور زخمی ہوئے تھے تاحال بے یقینی کی صورت حال برقرار ہے جس کے پیش نظر پنجگور کی ضلعی انتظامیہ نے بارڈر میں نقل وحمل محدود کرنے کے لیے بارڈر کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے ہیں اورپنجگور پروم سے متصل بارڈر مکمل بند ہے دونوں اطراف میں بارڈرپرپابندیوں کے باعث پنجگور شہر میں ایک قسم کا سناٹا ہے اور ٹریفک بھی پچاس فیصد کم ہوکررہ گیا ہے تیل اور دیگر خوردنی اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔