ڈسکہ الیکشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قاسم سوری پر 30ہزارجرمانہ
- February 24, 2021, 9:44 pm
- National News
- 294 Views
کوئٹہ/ اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری پر 30 ہزار روپے جرمانا عائد کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری چالان کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لیا تھا جب کہ وہ 11 فروری کو ڈسکہ آئے واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن میں شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی اور اس دوران پیدا ہونے والی کشیدگی سے دو افراد بھی جاں بحق ہوئے۔ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں 20 پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ سامنے نہ آنے پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ کے نتائج تبدیل کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر ضمنی الیکشن کا نتیجہ روک رکھا ہے۔تھے۔